سندھ

جامعہ کراچی کی پروفیسر کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے اے کیٹیگری میں ممتاز سائنسدان ایوارڈ

*جامعہ کراچی کی پروفیسر کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے اے کیٹیگری میں ممتاز سائنسدان ایوارڈ 2024 ء سے نوازا گیا*

*پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن کی سابق ڈائریکٹر اور یونیسکو کی چیئر ہولڈر پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی جانب سے اے کیٹیگری میں ممتاز سائنسدان ایوارڈ سنہ دو ہزار چوبیس عیسوی سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی طرف سے بین الاقوامی سائنسدانوں کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے اور پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں انکی شوریدہ زمینوں پر کاشت کاری اور نمکیات برداشت کرنے والی نباتات پر تحقیق کے ضمن میں دیا گیا ہے۔ اس انتخات کے لئے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز سائنسدانوں کی عالمی درجہ بندی تحقیقی کاموں کی افادیت اور معاشرے پر اس کے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتی ہے اور انہیں ایوارڈ سے نوازتی ہے۔ مذکورہ ایوارڈ کے حصول کے لئے پروفیسر بلقیس گل چین کے علاقے سنکیانگ کا دورہ کریں گی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے مختلف اداروں میں لیکچر بھی دیں گی۔ پروفیسر بلقیس گل کی چینی سائنسدانوں کی شراکت سے ریگستانی اور نمکین زمینوں پر ہیلوفائٹ نباتات کی کاشت پر تحقیق نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You