جامعہ علوم أثریہ کاسالانہ جلسہ تقسیم اسناد یکم نومبر بروز ہفتہ کو ہوگا۔ حافظ عبدالحمید عامر

جامعہ علوم أثریہ کاسالانہ جلسہ تقسیم اسناد یکم نومبر بروز ہفتہ کو ہوگا۔ حافظ عبدالحمید عامر
جامعہ کے مختلف شعبوں سے کامیاب ہونیوالے 74 خوش نصیب طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
جہلم(محمد زاہد خورشید)جامعہ علوم أثریہ جہلم کا 42واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد وانعامات و تقریب تکمیل صحیح بخاری شریف زیر صدارت رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر یکم نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز عصر سے شروع ہو کر رات گئے تک ہو گا۔ پروگرام کا آغازبعد نماز عصرہو گا۔ 3:30 بجے جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ عبدالرحیم اثری صحیح بخار ی کی آخری حدیث پر درس ارشاد فرمائیں گے۔ بعد از نماز عشاء سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے شیخ الحدیث علامہ عبداللہ ناصر رحمانی آف کراچی سیرت و فقاہت امام بخاری پر درس ارشاد فرمائیں گے۔ مولانا سید سبطین شاہ نقوی آف سرگودھا، مولانا حافظ یوسف پسروری، علامہ معتصم الٰہی ظہیر،قاری بنیامین عابد، قاری محمد یاسین حیدرآف ڈیرہ غازی خان اور مولانا سیف اللہ خالد ملتانی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر جامعہ کے فارغ التحصیل طلباء کو اسناد بھی دی جائیں گی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ سالانہ جلسہ کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مثبت اور خیر خواہانہ جذبے سے معاشرے کی تربیت و اصلاح سالانہ جلسے کا بنیادی مقصد ہے۔لوگوں کے سامنے عقائد اسلام اور مسائل دین کو صحیح شکل میں پیش کرنا ہماری سالانہ تقریب کے اہداف میں شامل ہے۔سالہا سال سے بفضل باری تعالیٰ ہم اپنے اسی اسلوب و منہج کو لے کر چل رہے ہیں۔



