تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی شہری کی مسروقہ قیمتی گاڑی ضلع خیبر پختونخواہ سے برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے کرائم فری پنجاب ویژن کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے ضلع بھر میں چوری و ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ سے یکم جنوری 2022 کو ایک کار چوری کی واردات ہوئی۔جسکا مقدمہ نمبر 02/22 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل پولیس ٹیم نےانتہائی محنت اورجانفشانی سےچوری شدہ گاڑی کا سراغ لگا کرگاڑی کو ضلع خیبر پختونخواہ کے علاقہ ہنگو سے برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے۔گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ ڈی پی او گجرات اور انکی پولیس ٹیم کا مشکور ہے جنکی محنت سے اسے اپنی چوری شدہ گاڑی دوبارہ مل گئی ہے۔
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کے اہم فرائض میں شامل ہے.
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل





