کالم/مضامین

تقریبِ ملاقات سینئر صحافی عزت مآب محمد ہمایوں عزیز صاحب

تقریبِ ملاقات سینئر صحافی عزت مآب محمد ہمایوں عزیز صاحب

ایڈیٹر جنگ لندن محمد ہمایوں عزیز ہمارے استاد صحافت ہیں آپ سے سن انیس سو اکیانوے میں میرے عزیز محترم دوست معین الدین کمالی صاحب کے توسط سے پہلی ملاقات آپ کے آفس میں ہوئی تھی میں نے ہی کہا تھا کہ مجھے صحافت سے بہت رغبت ہے تو انھوں نے مجھے جاب کیلئے بھیجا تھا۔ محمد ہمایوں عزیز کی شخصیت نہایت اعلیٰ کردار کی ھے شفقت و محبت اور فروغِ علم خاص کر ابلاغِ عامہ پر مہارت قابلِ رشک ھے میری دعا ھے کہ الله آپ کو صحت کیساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور آپ سے سیکھنے کا شرف بھی عطا کرے آمین۔ مجھے یہ جان کر بے پناہ خوشی ہوئی کہ سینئر صحافی و استاد صحافت
قبلہ و محترم جناب محمد ہمایوں عزیز کیساتھ تقریب ملاقات کا اہتمام ایک نشست کے طور پر جمعرات تیس ستمبر رات آٹھ بجے کراچی پریس کلب میں منعقد رکھی گئی ھے۔ میری جانب کے تمام منتظمین اور کلب کے عہدیداران کو بہت بہت مبارک قبول کریں اور اس اچھی کاوش پر خراج تحسین پیش کرتا ھوں۔ شکریہ

جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ و ممبر کراچی پریس کلب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You