خیبرپختون خواہ

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فرید اللہ شاہ

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فرید اللہ شاہ

انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ پروفیسر ڈاکٹر فرید اللہ شاہ نے کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے اس لئے تعلیم کے حصول پر ہر فرد خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات اپنی پوری توجہ صرف پڑھائی اور سیکھنے کی جانب دیں اور محنت کو اپنا معمول بنائیں جبکہ اساتذہ کرام بچوں کی پڑھائی اور تربیت کے معاملے میں کوئی سمجھوتا نہ کریں۔ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ پروفیسر ڈاکٹر فرید اللہ شاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ استاد کا پیشہ انبیاء کرام کا پیشہ ہے اس پیشے کیساتھ غداری نہ کریں اور بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ ہر طلبہ و طالبات بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کر سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You