اہم خبریںپاکستان

تصادم کی طرف نہ جائیں ورنہ جھاڑو پھر جائے گا: شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصادم کی طرف نہ جائیں ورنہ جھاڑو پھر جائے گا، پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد میں سرخرو ہوں گے، اصلی اور نسلی لوگ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اتحادی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سندھ ہاوس میں خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے، 25 مارچ کو اپوزیشن کا جلسہ ہے، سکیورٹی دیں گے۔ سندھ ہاوس میں 300 سے 400 سندھ پولیس کے اہلکار بلائے گئے ہیں، کوئی بات نہیں ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بے نقاب ہو گئے، ان کی بلی بھی تھیلے سے باہر آ گئی، وہ کہتے ہیں قومی حکومت بنے گی، چند روز بعد کہیں گے ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You