انٹرنیشنل

ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے برے دنوں میں کھڑا رہےگا، صدر اردوان کا اعلان۔

ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے برے دنوں میں کھڑا رہےگا، صدر اردوان کا اعلان۔

ہم نے پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر مبارکباد پیش کی۔ترک صدر

انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کردیا۔ترک کابینہ سے اجلاس میں صدر اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نےکشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح مؤقف دیا۔صدر اردوان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنےکے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اہم گفتگو ہوئی، ہم نے پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارک باد دی۔صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہےگا۔ترک صدر نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں۔ خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے، کے حل کو آسان بنائےگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You