انٹرنیشنل

ترکیہ میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کئی یورپی ممالک میں بھی جھٹکے

ترکیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ترکیہ کے شہر مرمرا ایگریلیسی کے جنوب مشرق میں 21 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی کے اعداد و شمار کے مطابق استنبول 40 منٹ میں 3 بار زلزلوں سے لرز اٹھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے یوکرین، یونان، بلغاریہ، رومانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں محسوس کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You