اہم خبریںپاکستان

ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ ہوئے، سپیکر پنجاب اسمبلی بزدار سرکار پر برہم

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ ہونے پر بزدار حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے پاس کردہ بجٹ کیوں نہیں جاری کیا جا رہا؟ پنجاب حکومت کیا کر رہی ہے؟ اگر اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا تو اسے بند کر دیا جائے۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ فنانس کمیٹی آف ڈویلپمنٹ منصوبوں کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کا اس وجہ سے منصوبہ سامنے نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی منظور شدہ بجٹ چھ ماہ سے نہیں دیا جا رہا، کیا فائدہ ایسے بجٹ کا جو کمیٹیوں میں گھومتا رہے؟ عمران خان نے بھی اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے خود وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی تھی لیکن وزیر آباد کارڈیالوجی کا کچھ نہیں بنا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You