اہم خبریںسوہاوہ

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ نے 24 گھنٹے ہیلپ لائن سروس کا آغاز کر دیا گیا

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ نے 24 گھنٹے ہیلپ لائن سروس کا آغاز کر دیا گیا

سوہاوہ(بابر کیانی )چند دن قبل سوہاوہ پریس کلب کے وفد نے ایم ایس اعجاز بٹ سے ملاقات کی ملاقات میں سوھاوہ THQ ہسپتال میں معلومات عامہ کونٹر کی طرف توجہ دلوائی گئی جس پر ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ نے فوری طور پر معلومات عامہ کا کاؤنٹر قائم کر دیا جو شہریوں کے سہولت کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب ہو گا آج سے THQ سوہاوہ ہسپتال میں PTCL 0544710681 فون نمبر پر شہری گھر بیٹھے ڈاکٹروں کی دستیابی سے متعلق معلومات، ایکسیڈنٹ یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہسپتال انتظامیہ کوآگاہ کر سکیں گے تاکہ ہسپتال عملہ مریض کے پہنچنے سے پہلے الرٹ ہو سکے جس سے مریضوں کو بروقت علاج معالجہ میں مدد ملے گی یہ سروس 24 گھنٹے عوام کے لیے دستیاب ہو گی

(نوٹ) بلاوجہ فون کرکے تنگ کرنا اپنا اور ہسپتال کے عملہ کا ٹائم ضائع کرنا قانون جرم ھے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کاروائی کی جائے گی (ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ)

شہری حلقوں کی جانب سے کاؤنٹر کے قیام کے لئے سوہاوہ پریس کلب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کاؤنٹر کے فوری قیام پر ایم ایس اعجاز بٹ کو خراج تحسین پیش کیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You