تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کا حصہ بنئے۔نعمان زیب خوشی

تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کا حصہ بنئے۔نعمان زیب خوشی
نکلو پاکستان کو بچاؤ خود کو بچاؤ اور اپنی انیوالی نسلوں کو بچاؤ۔جنرل سیکرٹری خیبرپختونخواہ
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے جنرل سیکرٹری خیبرپختونخواہ نعمان زیب خوشی نے کہا کہ اس بار جوانان سرکار تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کا حصہ بنئے شمولیت کیجئے ممبر شپ کیجئے اور پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا حصہ ڈالئے انہوں نے کہا کہ جیسا جنرل حمید گل نے پاکستان کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی جان مال کی پرواہ کئے بغیر ہمارے ملک کو پوری دنیا میں ایک الگ پہچان دی پاکستان کہ دفاع کو مضبوط کیا اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا اسی طرح انکے جان نشین محمد عبداالہ حمید گل مرکزی چئیرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر نے انکے مشن اور سوچ کو آپ تک پہنچا کر آپکو آپکا حق آپکے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا بھیڑا اٹھا رکھا ہے جو آپکے تعاون کے بغیر ممکن نہی انہوں نے مزید کہا کہ آو اور نکلو پاکستان کو بچاو خود کو بچاو اور اپنی آنیوالی نسلوں کو بچاو تا کہ پاکستان ترقی کر سکے۔



