جماعت اسلامی کراچی نے صوبائی اسمبلیوں کی اجازت سے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی۔

جماعت اسلامی کراچی نے صوبائی اسمبلیوں کی اجازت سے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی۔
32 صوبے بنانے ہوں یا 12 اس میں کیا مسئلہ ہے، بسم اللہ کریں۔امیر جماعت اسلامی کراچی
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی کراچی نے صوبائی اسمبلیوں کی اجازت سے نئے صوبے بنانے کی حمایت کردی۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا کہ اگر صوبائی اسمبلیاں اجازت دیتی ہیں تو مزید انتظامی یونٹ ضرور بنائیں، 32 صوبے بنانے ہوں یا 12 اس میں کیا مسئلہ ہے، بسم اللہ کریں۔انہوں نے صدر میں آتشبازی کے سامان کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ جن سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں دھماکا خیزمواد رکھا گیا انہیں گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقے میں اس طرح کی سرگرمیوں کی مکمل پابندی ہے لیکن شہر کے مرکز میں بارودی کارخانہ قائم تھا۔



