اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کا آئندہ 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا آئندہ 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ۔

انٹرا پارٹی الیکشن منظور ہونے کے بعد تحریک انصاف بطور جماعت ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکے گی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور پارٹی کا کا الیکشن کمیشن جلد انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کرےگا۔ذرائع نے بتایاکہ چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں انٹراپارٹی الیکشن منعقد ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد باضابطہ انٹراپارٹی الیکشنز کا شیڈول جاری کیاجائےگا، پینل وائز امیدوار انٹراپارٹی الیکشنز میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن روکے تھے تاہم فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز میں پولنگ کرائی جائے گی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے تھے۔ انٹرا پارٹی الیکشن منظور ہونے کے بعد تحریک انصاف بطور جماعت ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You