تبلیغ سے قبل خود کو قابل کرو۔۔۔!!

تبلیغ سے قبل خود کو قابل کرو۔۔۔!!
بیشک نماز فرض ھے لیکن یہ مت چھپاؤ کہ خدمت انسانیت سچ ایمانداری دیانتداری عبادات سے بلند ھے پھر بھی اگر تم یہود و نصاریٰ کی چالوں کو نہ سمجھو تو تم منافق فاجر اور ظالم ھو۔ نماز اس وقت تک کامل ہرگز ہرگز نہیں ھوسکتی جبتک کہ پہلے انسانی حقوق شفاف نہ ھوجائیں ایسی عبادات جو اپنے مکروہ اعمال کیساتھ کی جائیں اللہ انہیں لوٹا دیتا ھے اور ذلت و رسوائی ان کا مقدر بنادہتا ھے آج جو ھم حالات دیکھ رھے ھیں ان کے ذمہداران وہ لوگ ھیں جو خدمات کو چھوڑ کر عبادات میں مشغول ھوگئے یہ طریق کفار و مشرکین یہود و نصاریٰ کا رہا ھے آپ ﷺ نے 40 سال تک انسانی خدمات پیش کرکے دشمنوں کے دل جیتے اور 40 سال بعد حقوق العباد کیساتھ حقوق اللہ کو خوبصورتی سے پیش کیا ھم اگر مسلمان ھیں تو روایت سے قبل قرآن و حدیث کی اطباء کریں گے یہی اطاعت اصل میں روشن کامیاب حیات ھے ۔۔۔
جاوید صدیقی، جرنلسٹ و کالمکار کراچی



