انٹرنیشنل

بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی سے استعفے کا مطالبہ۔

بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی سے استعفے کا مطالبہ۔

نریندر مودی استعفی دیں، ہمیں ایک نئے رہ نما کی ضرورت ہے۔سینئر رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی

نئی دہلی(نمائندہ ریحان انصاری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین اور ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی استعفیٰ دیں، ہمیں ایک نئے رہ نما کی ضرورت ہے۔سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اور بنگلادیش کے معاملات پر مودی اور امیت شاہ کئی بارسرینڈر کر چکے ہیں، اب چین کھلے عام کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ مودی کی طرف سے چین کو دیا گیا لداخ کا تحفہ منسوخ کردیناچاہیے، مودی نے گزشتہ سال لوک سبھا کی منظوری کے بغیر لداخ نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت چین کو دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You