
بھارت ہمیشہ پاکستان پر الزام تراشی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق داؤد ابراہیم کی کراچی اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں، بھارت نے ای یو ڈس انفولیب کے زریعے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا،بھارت من گھڑت باتیں پھیلا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ، پاکستانی ہائی کمشنر نے رواں ماہ 166 بھارتیون کو ویزے جارے دیئے، بھارتی شہریوں کو مذہبی مقامات کیلئے ویزے دیئے گئے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں ،دفائی معاملات کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی ہے.دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ،ہماری توجہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف ہے افغان حکام اپنی سر زمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں.انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم نے امیر کویت کے انتقال پر ان کی تعزیت کے لیے کویت کا دورہ کیا ،نگراں وزیر اعظم نے حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.



