انٹرنیشنل

بھارت : ہریانہ انتخابات میں بی جے پی کی ہیٹ ٹرک

بھارتی ریاست ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور بی جے پی تیسری بار حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ہے، ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی ہریانہ میں ہیٹ ٹرک کے لیے تیار ہے۔

اب تک بی جے پی 47 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، جبکہ کانگریس 34 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ہریانہ کے 22اضلاع میں 93 سٹیشنز بنائے گئے تھے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ۔

واضح رہے کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو اسمبلی کی 90 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی ۔

دوسری جانب جموں و کشمیر کے ریاستی انتخابات میں پولنگ کا عمل پورا ہونے کے بعد ووٹنگ کی گنتی شروع ہوگئی ہے، نیشنل کانفرنس اتحاد، پی ڈی پی اور بی جے پی اہم سیاسی جماعتوں کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2019ء میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار 5 سالہ مدت کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے سلسلے میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک 3 مراحل میں ووٹنگ ہوئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You