انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشیں، 37 افراد ہلاک اور سیکڑوں مکانات تباہ

بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشیں، 37 افراد ہلاک اور سیکڑوں مکانات تباہ۔

طوفان سے ریاست میزورم شدید متاثر ہوئی جہاں اسکول اورسرکاری دفاتر بند کردیے گئے۔

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے  متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق ریاست میزو رام، آسام، میگھالیہ اورناگالینڈ میں طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے دوران حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 37 ہوگئی جب کہ ریاست میگھالیہ میں 200 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔میڈیا کا بتانا ہے کہ طوفان سے ریاست میزورم شدید متاثر ہوئی جہاں اسکول اورسرکاری دفاتر بند کردیے گئے۔رپورٹس کے مطابق آسام اورتریپورہ میں بارش کے سبب بجلی اورانٹرنیٹ کی فراہمی معطل ہے جب کہ ریاست ارونا چل پردیش اور آسام میں مزید شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ میڈیا کا بتانا ہےکہ گزشتہ روز آسام میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You