اہم خبریںپاکستان

بھارت کی اشتعال انگیزی، ایل او سی پر گولہ باری، اٹھارہ سالہ لڑکی زخمی

راولپنڈی: دشمن بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے جس سے ایک اٹھارہ سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے بھی داغے۔

بھارتی فوج کی شدید گولہ باری سے پولاس گاؤں میں اٹھارہ سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ پاک فوج نے ازلی دشمن کو موثر جواب دیتے ہوئے اس کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You