انٹرنیشنل

بھارت کی آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام

بھارت کو عالمی سطح پرایک اور ناکامی کا سامنا، آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام، پاکستان نے بھارت کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منفی بیانیہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ رویہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے، بھارتی عدم برداشت خطے میں توازن کو خراب کر رہی ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام میں بھارتی مداخلت کسی صورت منظور نہیں، پاکستان اپنی معیشت کو مسلسل مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین اور دوسرے ممالک کے حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You