انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے۔نریندر مودی

بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے۔نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم گزشتہ روز دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

ممبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے۔بھارتی وزیراعظم گزشتہ روز دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، اس دوران نریندر مودی نے تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔اس حوالے سے ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ دنیا بھارتی ترقی کی طرف دیکھ رہی ہے، بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب ہے۔اس کے علاوہ نریندر مودی آج ابوظبی میں مندر کا افتتاح بھی کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You