انٹرنیشنل

بھارت میں مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اکرام الدین

بھارت میں مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اکرام الدین

بھارت مسلمان اقلیتوں ,کیساتھ ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز یورپ اخبار

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹیو و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ اکرام الدین نے کہا کہ بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بھارت اور مودی سرکار مسلمان اقلیتوں کےساتھ ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، وہاں اقلیتوں پر مظالم کسی سے مخفی نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا رویہ قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔ گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹیو و انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے یورپی جرنلسٹ اکرام الدین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مسلمان اور دیگر اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینا ریاست کا فرض اور اہم زمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ وقت کی اشد ضرورت ہے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You