انٹرنیشنل

بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے۔نائب وزیراعظم

بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناپاک عزائم رکھتا ہے۔نائب وزیراعظم

بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت ختم کردے گا، بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو قبول نہیں۔ریلی سے خطاب

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارت کے ناپاک عزائم ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلے اور اس کی خام خیالی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت ختم کردے گا۔اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آج سے 5 سال قبل بھارت نے جو کام کیا وہ غیر آئینی ہے، بھارت کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی چارٹر کے خلاف ہے، بھارت نے اپنے آئین میں ترمیم کرکےجو اقدام کیاوہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت ختم کردے گا، بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو قبول نہیں، شہبازشریف کی حکومت دنیا بھر میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، جمہوریت کے چیمپیئن بنتے ہیں تو عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کے ناپاک عزائم ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلے، پاکستان کا کشمیریوں سے بندھن علاقائی اور مذہبی ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ایک دن ضرور پاکستان میں شامل ہوگا۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ او آئی سی نے اسلامو فوبیا پر اپنا ایک نمائندہ مقرر کردیا ہے، ہم نے اہل غزہ کے حق میں بھی آواز بلند کی۔یاد رہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں سے ان کے رہے سہے حقوق بھی چھین لیے تھے اور بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے تین ٹکڑے کر دیے تھے اور مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بھی ختم کر دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You