انٹرنیشنل

بھارت: معروف خاتون صحافی رعنا ایوب کو قتل کی دھمکیاں۔

بھارت: معروف خاتون صحافی رعنا ایوب کو قتل کی دھمکیاں۔

بین الاقوامی نمبر سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیوں میں ملزم نے مطالبہ کیا کہ رعنا ایوب 1984 کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتیں_

بھارت(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف بھارتی صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی نمبر سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیوں میں ملزم نے مطالبہ کیا کہ رعنا ایوب 1984 کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتیں۔دوسری جانب تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (CPJ) نے بھارتی حکام سے رعنا ایوب اور ان کے خاندان کا تحفظ فوری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔تنظیم نے مزید کہا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے، بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You