انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارتی فوج نے 3 کشمیری مزدوروں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا اعتراف کر لیا

سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی درندگی پھر بے نقاب ہو گئی، بھارتی فوج نے تین کشمیری مزدوروں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں ایک اور ظلم کی داستان رقم ہو گئی، بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی، جولائی میں راجوڑی کے تین کشمیری نوجوان مزدوری کیلئے شوپیاں گئے جہاں غاصب فوج نے انہیں جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں 3 نوجوان شہید

کیپٹن بھوپندرہ سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں نے امتیاز احمد ، ابرار احمد اور ابرار کھٹانہ کو اغوا کیا پھر ایک مکان میں لے جا کر گولیوں سے چھلنی کر دیا غاصب فوج نے واقعے کو مقابلے کا رنگ دینے کیلئے لاشوں پر بندوقیں رکھی دیں۔

بھارتی پولیس نے انسانیت سوز واقعے کا بھانڈا پھوڑا تو بھارتی فوج نے بھی اعتراف کر لیا،شہید نوجوان کے اہل خانہ نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You