انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارتی ریاست سِکم میں سیلاب سے 14افراد ہلاک، 100سے زائد لاپتا

بھارتی ریاست سِکم میں سیلاب سے 14افراد ہلاک، 100سے زائد لاپتا۔

سیلاب کی وجہ سے 11 پل پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے 22 ہزار افراد کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔حکام

 نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی ریاست سِکم میں بادل پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں 26افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 23بھارتی فوجی اہلکار سمیت 102افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے  سرچ آپریشن جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 11پل پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے 22ہزار افراد کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے  سِکم سمیت  پڑوسی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور اس دوران پروازیں بھی متاثر ہوں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You