انٹرنیشنل

بھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انور سیف اللہ خان

بھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انور سیف اللہ خان

معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سر زمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت نے بزدلانہ حملے کیا ہے۔بھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان متحد اور سر اٹھا کر کھڑا ہے اور مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حملے میں شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You