بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر عمران خان کی رہائی کیلئے نکلیں۔عبداالسلام آفریدی

بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر عمران خان کی رہائی کیلئے نکلیں۔عبداالسلام آفریدی
عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ نورین ناز)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ ملک بھر کے عوام بچوں کے ںہتر مستقبل کی خاطر عمران خان کی رہائی کیلئے نکلیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے جب تک عمران خان کی رہائی نہیں ہوگی تب تک ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی کو بہتر کر سکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ مرکزی حکومت نے عوام کو مایوسی کے بغیر کچھ نہیں دیا جو قابل افسوس ہے موجودہ حکومت صرف اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو عمران خان جیسے سچے لیڈر کی ضرورت ہے تا کہ وہ ملک کو بہتر بنائیں اور عوام کو ریلیف دینے میں کردار ادا کریں۔



