انٹرنیشنلاہم خبریں

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے موقف کو مسترد کر دیا تھا۔

ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔آئی سی سی نے جمعرات کو باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار پر بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کر لیا گیا ہے۔آئی سی سی نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مؤقف کو مسترد کر دیا تھا۔فیصلے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد بی سی بی نے آئی سی سی کا فیصلہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ بورڈ اس تنازعے کو مزید طول نہیں دے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You