انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی ثالثی میں2 روزہ روس یوکرین مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر اختتام پذیر

امریکی ثالثی میں2 روزہ روس یوکرین مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر اختتام پذیر۔

دو روزہ مذاکرات میں فریقین کے درمیان بہت احترام دیکھا کیونکہ دونوں تنازع کا حل چاہتے ہیں۔امریکی حکام

ابو ظبی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کی ثالثی میں دو روزہ روس یوکرین مذاکرات ابوظبی میں اختتام پذیر ہوگئے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دو روزہ مذاکرات میں فریقین کے درمیان بہت احترام دیکھا کیونکہ دونوں تنازع کا حل چاہتے ہیں۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایک اور ملاقات ابوظبی میں اگلے ہفتے اتوار کو ہوگی جس میں یوکرین امن معاہدے کو حتمی مرحلے کی طرف بڑھائیں گے۔ترجمان اماراتی حکومت کے مطابق مذاکرات میں روسی یوکرینی حکام کا براہ راست رابطہ ہوا، مثبت اور تعمیری ماحول میں ہونے والی بات چیت میں امریکا کے مجوزہ امن فریم ورک کے نکات پر توجہ مرکوز کی گئی۔روسی وزارت خارجہ اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You