بلوچستان میں میاں بیوی کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

بلوچستان میں میاں بیوی کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان
بلوچستان حکومت قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے گرفتار کیا جائے۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ بلوچستان میں میاں بیوی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اسلامی تعلیمات، آئینی حقوق اور قانون پاکستان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ ایسے وحشیانہ واقعات کی رکھ تھام کیلئے بہترین اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ کل ایسے واقعات دوبارہ نہ ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان حکومت قتل میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کرکے گرفتار کیا جائے اور سخت عبرت ناک سزا دی جائے۔



