سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے کہا ہے

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے کہا ہے

کہ تمام محکمے متوقع سیلاب اور بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور تمام محکموں کے سربراہان اپنے کام سے مخلص ہوکر جذبے اور سچائی سے کام کریں تاکہ لوگوں کو بارشوں کے وقت پریشانی نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں متوقع بارشوں اور دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے سلسلے میں متعلقہ اداروں کے افسران کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایڈیشنل کمشنر سید عمار حسین، میئر قاضی محمد رشید بھٹی کے علاؤہ پولیس، میونسپل و ٹاون افسران، لوکل گورنمنٹ، ایل بی او ڈی، آبپاشی، ریسکیو 1122، سوشل ویلفیئر، لائیو اسٹاک، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ایکسین آبپاشی داد ڈویژن تیمور کھیڑو نے بتایا کہ اس وقت دریائے سندھ میں ضلع شہید بینظیرآباد سے 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک پانی گذررہا ہے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث اس میں اضافہ ہوسکتاہے انہوں نے مزید بتایا کہ دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کو مضبوط کرنے کا کام جاری ہے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ایکسین ایل بی او ڈی سلمان آفریدی نے بتایا کہ ضلع کے سیم نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر قاضی محمد رشید بھٹی نے کہا کہ شہر کے علاقوں موبائل مارکیٹ اور موہنی بازار سے برسات کا پانی دیر سے نکلتا ہے کیونکہ غریب آباد ڈسپوزل پر لوڈ زیادہ ہے تمام علاقوں کا پانی نکلنے کے بعد ان علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوتی ہے اس مسئلہ کے حل کے لیے ایک نیا ڈسپوزل تعمیر کرایا جائے گا اس موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں مچھر مار اسپرے شروع کرایا جائے تاکہ بارشوں کے بعد بیماریاں نہ پھیلیں کمشنر نے کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے اور موجودہ اسٹاک کی سوشل میڈیا پر آگاہی دینے کا حکم دیا کمشنر نے سکرنڈ شہر میں 3 انچ کی ڈرینیج لائن ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کی انکوائری کا حکم دیا کمشنر نے کہا کہ اتنی چھوٹی سائیز کی لائن ڈال کر پیسے ضائع کئے گئے ہیں جبکہ یہ لائن بچھائی جارہی تھی تو اس وقت ٹاون اور پبلک ہیلتھ محکمے کے افسران کیوں اعتراض نہیں کیا کمشنر نے مزید کہا کہ ہمیشہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنائے جائیں اجلاس میں ٹاون چیئرمین سید عاطف زیدی اور ٹائون چیئرمین اولڈ نواب شاہ محمد حیات کاکیپوتہ نے بھی مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کے حوالے سے انتظامات کے متعلق آگاہی دی اجلاس میں ریسکیو 1122 کے انچارج عبدالمنان نے بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں ریسکیو کے تین سنٹر آپریشنل ہیں اور کال سنٹر کو حیدرآباد سے نواب شاہ منتقل کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بارشوں کے دوران بجلی کے آلات سے دور رہیں جبکہ دریائے سندھ، نہروں اور تالابوں میں نہانے سے بھی گریز کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You