
بلاول سے فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال و آئینی ترمیم پر مشاورت کی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس خوش آئند ہے اور ایس سی او خطے کے استحکام میں معاون ہوگا،بلاول اور فضل الرحمان کا اتفاق
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کراچی میں بلاول ہاؤس میں ہوئی جس میں دونوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی گئی۔ترجمان نے بتایاکہ بلاول بھٹو اور فضل الرحمان نے اتفاق کیاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس خوش آئند ہے اور ایس سی او خطے کے استحکام میں معاون ہوگا۔



