
بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا۔
بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہو گی۔واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔



