اہم خبریںپنجاب

بشیر میمن پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر مقرر

بشیر میمن پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر مقرر۔

(ن) لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کی گئی ہے۔(ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو سندھ کا صدر مقرر کیا ہے جب کہ شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن)  سندھ کے نائب صدر ہوں گے۔(ن) لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا، یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو سندھ میں استقبال کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔دونوں تقرریوں سے متعلق (ن) لیگ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You