انٹرنیشنلاہم خبریں

برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نےکنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نےکنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔

ڈیوڈ کیمرون کی وزارت عظمیٰ کے دور میں سعیدہ وارثی پارٹی کی کو چیئرپرسن کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

برطانیہ(نمائندہ کاشف نصیر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نے بطور احتجاج کنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعیدہ وارثی نے کنزرویٹو پارٹی کو منافقت اور دائیں بازو کی سیاست کا الزام لگا کر خیر باد کہہ دیا۔ڈیوڈ کیمرون کی وزارت عظمیٰ کے دور میں سعیدہ وارثی پارٹی کی کو چیئرپرسن کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔سعید وارثی کے استعفے پر کنزرویٹو پارٹی کا مؤقف ہے کہ سعیدہ وارثی سے ان کی مبینہ’ تقسیم کرنے والی زبان‘  کے حوالے سے تفتیش کی جانی تھی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام شکایات بغیر کسی تعصب کے سنی جائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعیدہ وارثی کے خلاف شکایت مریہ حسین سے متعلق ایک پوسٹ کے حوالے سے تھی، سعیدہ وارثی نے مریہ حسین کو عدالت سے بری ہونے پر ایک پوسٹ میں مبارکباد دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You