انٹرنیشنل

برطانیہ نے یوکرین کیلئے فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کردیا

برطانیہ نے آئندہ سال یوکرین کے لیے 286 ملین ڈالر فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے یوکرین کیلئے فوجی امدادی پیکج میں ڈرونز، کشتیاں اور فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یوکرینی بحریہ کو مضبوط کرنے کیلئے چھوٹی کشتیوں اور نگرانی کیلئے ڈرونز کی فراہمی شامل ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق امدادی پیکیج میں فضائی دفاع کیلئے ریڈار، ایک ہزار کاؤنٹر ڈرونز اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹم شامل ہے، یوکرینی فوجیوں کے لیے ٹریننگ پروگرام کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You