انٹرنیشنلاہم خبریں

برطانیہ، مسلمانوں کے خلاف بیان پر ٹوری ایم پی معطل

برطانیہ، مسلمانوں کے خلاف بیان پر ٹوری ایم پی معطل۔

اس معاملے پر وزیراعظم رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے۔میئر لندن صادق خان

لندن(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ میں ٹوری ایم پی لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر کنزرویٹو پارٹی سے معطل کردیا گیا۔میئر لندن صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹوری ایم پی کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ ٹوری ایم پی لی اینڈرسن نے کہا تھا کہ مسلمانوں نے صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You