اہم خبریںپنجاب

ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیشرفت نہ ہوسکی

ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیشرفت نہ ہوسکی۔

ایم کیو ایم 5 سے 6 وزارتیں ایسی وزارتیں چاہتی ہے جس سے وہ شہریوں کے مسائل حل کر سکے۔ذرائع

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان پاورشیئرنگ کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ چاہتی ہے وزیراعظم کا حلف ہونے کے بعد معاملات طے کیے جائیں، ن لیگ نے ابھی وزارتوں کے لیے نام فائنل نہیں کیے۔ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ایسی وزارتیں چاہتی ہے جس سے شہریوں کے مسائل حل کر سکے۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق وزارتیں دینے میں ایم کیو ایم کا ممبران کے تناسب سے زیادہ حق بنتا ہے، ایم کیوایم نے شروع میں ہی وزارتوں کے نام دے دیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میری ٹائم، توانائی یا پیٹرولیم، مواصلات کی وزارت میں دلچسپی رکھتی ہے، اس کے علاوہ ایم کیو ایم لیبر، اوورسیز اور ہاؤسنگ کی وزارتیں بھی چاہتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You