انٹرنیشنلاہم خبریں

برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ،2 افراد ہلاک

برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ،2 افراد ہلاک۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی اسی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ایک پائپر کومانچے طیارے (پی ٹی ڈی کے اے)جس نے سا پالو شہر کے ایک نجی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی ایک سنگلاخ پہاڑی جنگلاتی علاقے میں گر کرتباہ ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ برازیل کی فضائیہ نے کہا کہ اس کے ماہرین حادثے کی وجہ کا تعین کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی اسی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں 4افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You