اہم خبریںپاکستان

بجلی کے بلوں میں اضافہ، تاجروں کا آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے کمرشل بِلوں میں سب سے زیادہ ٹیکسز لگائے گئے، تاجر برادری آج کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھے گی۔

دوسری جانب بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگائی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے بھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف 2 ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You