اہم خبریںپاکستان

بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی؟ اویس لغاری نے تاریخ بتا دی

بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی؟ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تاریخ بتا دی۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کا جون میں 71 روپے ریٹ تھا، اب 62 روپے 47 پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوزکی نجکاری ہو رہی ہے، دو کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریباً بجلی کی قیمتوں میں 48 سے 56 فیصد کمی آئی ہے، یہ متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے 6 مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی، تفصیلات شیئر کریں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب بجلی کا ریٹ کیا ہوگا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر شیئر کریں گے، بجلی ریٹ سے متعلق تمام تفصیلات ایکس پر شیئر کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You