اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی، سب کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں: عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے تاہم ہم سب کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی کے نام بھی بتا دیئے ہیں، ہم کمیٹی کے ارکان اب مذاکرات کے لئے دستیاب ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سپیکر سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، سپیکر سے میں اور عامر ڈوگر نے گزشتہ روز ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی تھی، گزشتہ رات اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ بھی سپیکر سے تعزیت کرنے گئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ اگر سپیکر قومی اسمبلی مذاکرات کرانے میں مثبت کردار ادا کریں تو اچھی بات ہے، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی کمیٹی کو اختیار دیا تھا، اب بھی بااختیار کمیٹی بنائی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ان لوگوں کو احساس ہو رہا ہے کہ تحریک انصاف کو زور زبردستی سے کچلا نہیں جاسکتا، جب تک سیاسی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ جو بھی ہم سے بات کرنا چاہے بس وہ بااختیار ہو، ہمارے مطالبات سامنے ہیں کہ اسیران کی رہائی اور 9 مئی یا 24 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل دیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You