اہم خبریںبزنس

اے ڈی بی نے مستحکم گروتھ اور ڈویلپمنٹ کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر امپرووڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارمز پروگرام کے لیے منظور کیے گئے ہیں جبکہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 8 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ خیبر پختونخوا فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق منصوبے پائیدار گروتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اہداف کے حصول کے لیے منظور کیے گئے ہیں، منصوبوں کے تحت مقامی وسائل کو متحرک بنانے، سیلاب سے متاثر ہونے والے سکولوں کی بحالی اور فوڈ سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پیداوار بڑھانے پر فوکس کیا جائے گا۔

پاکستان کو ملنے والی فنانسنگ گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اثرات سے نکلنے اور واپس طویل المعیاد ترقی کی راہ پر آنے میں مدد ملے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You