اے میرے صحافی دوستو, ذرا میری سن لو

اے میرے صحافی دوستو, ذرا میری سن لو۔۔۔!!
انتخابات آنے جانے والے مواقع ہوتے ہیں انتخابات کے دوران اور امیدواروں کی کنوینسنگ کے دوران بھی ایک مہذب ادارے شعبے کے افراد اپنے مخالفین کی عزت و احترام و مقام کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اختلافات اصول و ضوابط پر ہی محیط رکھتے ہیں اور کسی شخصیت کو نشانہ نہیں بناتے۔ ایک اچھے شعبہ میں انتخابات کے دوران اخلاقیات کو ملحوظِ خاطر بھی رکھا جاتا ہے۔ میں ایک صحافی ہوں اور ہر صحافی کو اسی قدر دیکھتا ہوں جس قدر میں خود اپنی ذات کیلئے عزت و احترام کا خواں ہوں۔ میرے نزدیک صحافی قابلِ عزت و احترام ہوتا ہے رہی کوتاہی غفلت یا سستی تو یہ انسانی جز میں شامل ہے اس عمل کی نشاندہی اور توجہ کا طریقہ کار احسن انداز میں کیا جاسکتا ہے جس سے کسی کی بھی ذات مسخ نہ ہو۔ بہتر ماحول اور تنظیم کیلئے لازم و ملزوم ہے کہ باہمی ادب و احترام کے رشتے کو مضبوطی سے تھامیں رکھیں اور حسنِ ظن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت اصلاحِ کا عمل جاری رکھیں۔ ہم سب ایک ہیں ہمارا سب کا مشن و عزم بھی ایک ہے وہ ہے *”صحافیوں کے فلاح و بہبودی امور”*۔ یاد رکھئے بناء فلاح و بہبود کے کوئی بھی ادارہ تنظیم یا شعبہ پنپنے نہیں پاتا۔ ایک مستحق صحافی کی داد رسی ہزار ہا عبادت سے بہتر ہے۔ موجودہ حالات کی سنگینی اس جانب توجہ دلاتی ہے کہ گزشتہ سالوں سے جس قدر بڑے پیمانے پر شعبہ صحافت پر معاشی قدغن وارد ہوئے وہ پاکستان کی تاریخ میں کہیں نہیں نظر آتی ایسے حالات میں گروہ بندی تقسیم در تقسیم مزید متاثرین صحافیوں کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں بہتر یہی ہے کہ باہمی اتفاق سے صحافیوں کے فلاح و بہبود کے امور میں تمام تر اختلافات بھلا کر مسائل و مشکلات کو حل کریں کیونکہ بعد موت ہم سب سے حساب لیا جائے گا۔ الحمدللہ ہم سب مسلمان اور سچے مذہب کے پیروکار ہیں اللہ تبارک تعالیٰ اور ہمارے نبی کریم آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم نے ایثار و قربانی فراغ دلی دردمندی اور احساس کو بہت پسند فرمایا ہے اس عمل کو انسانیت کی معراج ٹھہرا بس ہم صحافیوں کو ثابت کرنا ہے کہ ہم جس مقدس و معتبر شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں ہم انہی اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پسندیدہ اعمال کو کثرت سے اپناتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو ثابت قدم سچا نیک اور غریب پرور بنائے رکھے آمین یا رب العالمین۔
جاوید صدیقی۔ ایگزیکٹو ممبر یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل کراچی پریس کلب; ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور; ممبر کراچی پریس کلب; ممبر پاکستان آرٹس کونسل کراچی ۔۔۔۔!!



