
ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت کانفرنس ہال ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم،جملہ DSP,s صاحبان ضلع ہذا، SHO,s صاحبان ضلع ہذا اور جملہ انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مقدمات ماہ یکم جنوری 2021ء تا 30 نومبر 2021 تک سنگین نوعیت (قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، سرقہ، سرقہ وہیکلز، سرقہ عام اور نقب زنی) میں DSPs اور SHO,s سے فرداً فرداً بریفنگ لی اوراس بابت افسران کی کارکردگی کو چیک کیا اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔دوران میٹنگ ہدایات جاری کیں کہ مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران اورسابقہ ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد سے جلد یکسو کیا جائے۔مزیدکہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری، اسلحہ، منشیات، جواء اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کریں اور اس بابت اپنی ہفتہ واری رپورٹ سے آگاہ کریں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید سائنٹیفک طریقوں، کمیونٹی پالیسنگ، پولیس پریکٹیکل ورک، ہیومن ریسورس اور انفارمشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ تھانہ جات /چوکیات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



