انٹرنیشنل

ایک ہی روز میں دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

ایک ہی دن میں بھارت کی 2 مختلف ریاستوں میں نیم فوجی دستوں کے 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں پیش آیا جہاں نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جادھو اتول ہری نامی ہیڈ کانسٹیبل نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارلی۔

گولی چلنے کی آواز سن کر ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو جادھو ہری کو خون میں لت پایا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

دوسری جانب ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں ایک اور واقعے میں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ایک کانسٹیبل نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 24 سالہ آکاش کمار کے نام سے ہوئی۔

آسام اور جھاڑ کھنڈ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، دونوں اہلکاروں نے خودکشی سے قبل کوئی تحریر نہیں چھوڑی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You