انٹرنیشنل

اسرائیل کی شمالی اور وسطی غزہ پر بمباری، 72 فلسطینی شہید

اسرائیل کے شمالی اور وسطی غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، شمالی غزہ میں بیت حنون ،بیت لاہیہ اور جبالیہ سمیت 30 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں البریج اور النصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی، حملوں سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے، اسرائیلی حملوں میں 48 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اسرائیل کی جانب سے مسجد پر بمباری میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر اور اسکے 2 بیٹوں سمیت 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے اسرائیل کو اپنے مجرمانہ فیصلوں کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 41 ہزار 870 ہوگئی جبکہ 97 ہزار 166 فلسطینی زخمی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You