کالم/مضامین

ایک بات ذہن نشین کرلیں

ایک بات ذہن نشین کرلیں

دنیائے فانی میں عام انسان بلخصوص امت مسلمہ کے لوگ اللہ واحد لاشریک کی عطا کردہ دولت، شہرت، عزت، طاقت، اختیار، مرتبہ اور منصب کو حاصل کرکے سمجھنے لگتے ھیں کہ وہ اس کے حقدار ھیں اور تھے حالانکہ وہ ایک معمولی بے وقعت مٹی کے ٹکڑے کے برابر بھی نہیں۔ اپنے نفس کی غلامی و خواہشات میں اس قدر نکل جاتے ھیں کہ ان کے ذہن، سوچ خیالات، افکار، انتہائی نچلی سطح، پست مقام اور کم ظرفی کی تمام حدیں پار کرجاتے ھیں۔ یہ جانتے ھوئے بھی کہ وہ خود کو ذلیل و رسوائی، بے شرمی و بے حیائی اور شرمندگی کا سامنا نہیں کرسکیں گے لیکن تمام اخلاقی، سماجی اور قرآن و سنت کے علم سے واقفیت کے باوجود خود کو گناہوں کے دندل میں پھنسا دیتے ھیں۔ ذرا سوچئے روزِ محشر جب ھم سب برہنہ اللہ کی بارگاہ میں لاچار، بے بس، کمزور قیدیوں کی طرح اپنے اپنے گناہوں کی بھاری زنجیروں میں بندھے ھونگے جہاں ھمارے خاندانی بزرگ، والدین، بھائی بہن، آولادیں، دیگر رشتہ دار، دوست و احباب اور استاد و پیر موجود ھونگے اور ھمارا پوری زندگی کا ہر وہ لمحہ جو پوشیدہ تھا عیاں ھوجائیگا اس وقت کیا گزرے گی۔ آج ھماری سانسیں ھیں دعاؤں و مغفرت کا موقع ھے کیونکہ ھم دنیا کے بکھیرے اور معاملات سے دن بھر میں کچھ وقت تنہائی میں بسر کرکے رب العزت کو منالیں اور اپنی شرمندگی رسوائی ذلالت سے بچنے کیلئے اللہ کا قرب پانے کیلئے رسولِ خدا ﷺ پر کثرت سے درود و سلام کے تحفے پیش کرتے رھیں تاکہ آقا دوجہاں محمد مصطفیٰ ﷺ کی توجہ اور محبت نصیب ھوجائے بنائے رسول ﷺ اللہ بھی راضی نہ ھوگا اور آپ ﷺ کی رضا پانے کیلئے کامل پیر و مرشد کا دامن تھامیں رکھیں اور کامل پیر و مرشد کی تعلیمات اور ریاضت پر پورا عمل کرکے فنا فی الشیخ ھوجائے تاکہ شیخ فنا فی رسول ﷺ کی منزل تک پہنچادے جب فنا فی رسول ﷺ پر پہنچ گئے تو فنا فی اللہ بھی حاصل ھوجاتا ھے کیونکہ دست خاتم النبین ﷺ کے بعد آپ ﷺ کی توجہ اور محبتِ مل جاتی ھے۔ اس مقام پر پہنچنے کیلئے بڑی بڑی مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ھے صبر برداشت اور شکر و قناعت کا عادی بننا پڑتا ھے پھر اللہ کو حیا آتی ھے وہ ایسے بندوں کو روزِ محشر جنتی ملبوسات سے آراستہ کریگا۔ اے اللہ تو ھمیں نیک راہ پر جلنے کی توفیق عطا فرما آمین یا رب اللعالمین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You