اہم خبریںجہلم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 30 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 27 صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں جبکہ 3 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 129 آوٹ ڈور مقامات اور 45 ان ڈور مقامات سے ڈینگی لارواہ برآمد ہوا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے پوری طرح الرٹ رہیں اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنے ٹارگٹس کو بخوبی پورا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کوریج کو سوفیصد یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ان ڈور مقامات پر زیادہ فوکس دیا جائے کیونکہ ٹھنڈے موسم کی وجہ سے ان ڈور مقامات سے لاروا زیادہ مل رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنائیں تاکہ اس خطرناک بیماری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You